ائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کے مالی مسائل اور دیگر متعلقہ امور کے حل کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات کرنے پر یقین رکھتاہے ہم اپنی جی ڈی پی کا 0.29 فیصد حصہ اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرتے ہیں اور اس سال ایچ ای سی کا کل بجٹ 106 ارب روپے ہے جو کہ ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تکنیکی بنیادوں پر منحصر تعلیم پر ہے بلوچستان کے تعلیمی انڈیکیٹرز بہتر ہوئے ہیں اور ہم اسکیلڈ بیسڈ تعلیم لانچ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم نے مائیکروسافٹ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے اور کورس ایرا کے مفت کورسز بھی طلباء کیلے آن لائن دستیاب ہیں


بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مسائل اور ہائر ایجو کیشن سے متعلق صوبائی امور کے جائیزہ کے لی? صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور انکی ٹیم نے ملاقات کی متعلقہ صوبائی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں کوئٹہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل سینٹر کے قیام،صوبے کے جامعات کو درپیش مالی مسائل، تکنیکی تعلیم کے فروغ،بلوچستان کے طلباء کے لیے خصوصی اسکالرشپ،کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام پر پیشرفت کو تیز کرنے اور بلوچستان سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ممبر کی نامزدگی سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین ایچ ای سی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کے مالی مسائل اور دیگر متعلقہ امور کے حل کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات کرنے پر یقین رکھتاہے ہم اپنی جی ڈی پی کا 0.29 فیصد حصہ اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرتے ہیں اور اس سال ایچ ای سی کا کل بجٹ 106 ارب روپے ہے جو کہ ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تکنیکی بنیادوں پر منحصر تعلیم پر ہے بلوچستان کے تعلیمی انڈیکیٹرز بہتر ہوئے ہیں اور ہم اسکیلڈ بیسڈ تعلیم لانچ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم نے مائیکروسافٹ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے اور کورس ایرا کے مفت کورسز بھی طلباء کیلے آن لائن دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کے لیے ملک کی مختلف جامعات میں داخلوں کے لئے میرٹ بھی کم کیا گیا ہے اور خصوصی سکالرشپس بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جامعات کے مالی مسائل کے پیش نظر ملک بھر میں فلحال کہیں بھی کوئی یونیورسٹی یا کوئی نیا کیمپس نہیں کھولا جا رہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات کے ریٹائرڈ اساتذہ اور پروفیسر سمیت ملازمین کیلئے ایک واضح پینشن پالیسی ہونی چاہیے تاکہ جامعات کے مالی مسائل حل ہوسکیں صوبائی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع رقبہ رکھنے والا صوبہ ہے اور یہاں مواصلاتی رابطوں کے فقدان کے باعث طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں صوبائی حکومت نے صوبے کی یونیورسٹیوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ کو 2.5 ارب روپے کر دیا ہے جو گزشتہ سال 1.5 ارب روپے تھی انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کی جامعات کے لیے گرانٹ ان کو مزید بڑھایا جائے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں مختلف شعبوں میں سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لیے ایک پالیسی مرتب کرے اور کوالٹی ایجوکیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور جتنی فیکلٹی ممبران اور دیگر سٹاف کی ضرورت ہو اتنا ہی سٹاف رکھا جائے انہوں نے کہا کہ جدید دور تکنیکی تعلیم کا تقاضہ کرتا ہے اور ہمیں بھی اب تکنیکی تعلیم کی طرف آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے ملاقات میں موجود سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن حافظ عبد الماجد نے بتایا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2022 کے ایکٹ کے تحت ایک سرچ کمیٹی قائم کی ہے اور کمیٹی کی تجویز کے تحت چھ وی سیز تعینات کیے گئے ہیں ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بلوچستان سے ممبر کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بطور ایکس افیشو تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا اور کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کو عملی جامعہ پہنانے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی میں بلوچستان کو نمائندگی دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر نامہ نمبر38/2023
========================================