:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر افضال احمد پاور پلانٹ کے محمد طارق جمالی ،ناصر ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر حماد اللہ زہری سندھ کے مشہور ڈاکٹر انور خواجہ، ڈاکٹر نادیہ خواجہ،جبکہ ڈاکٹر رشید عمرانی اور شفیع محمد بگٹی بھی موجود تھے

نصیر آباد 27دسمبر :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر افضال احمد پاور پلانٹ کے محمد طارق جمالی ،ناصر ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر حماد اللہ زہری سندھ کے مشہور ڈاکٹر انور خواجہ، ڈاکٹر نادیہ خواجہ،جبکہ ڈاکٹر رشید عمرانی اور شفیع محمد بگٹی بھی موجود تھے محمد طارق جمالی نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبّی ادویات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اداروں کا آگے آنا خوش آئند اقدام ہے ضلع نصیرآباد میں سیلاب کے بعد مختلف امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ خوش آئند اقدام ہے مریضوں کو دی جانے والی ادویات معیاری اور تسلی بخش ہیں انہوں نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ نصیر آباد کی عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کو سراہے گی ایل آر بی ٹی یونٹ سے لوگوں کو بینائی حاصل ہو رہی ہے بڑی تعداد میں لوگوں کو آپریشن کی سہولت فراہم کر کے انکی تاریک زندگی کو روشن کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ اوچ پاور پلانٹ لوگوں کو مزید سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرتا رہے گا اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو نگے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دو روزہ فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور انداز میں استعفادہ حاصل کریں۔


﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7070/2022
کوئٹہ 27دسمبر :۔ محکمہ اطلا عات حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق نظامت تعلقات عامہ بلوچستان کے چیف فوٹو گرافر /کیمرہ مین (BPS-16) /حسین رضا کو 18نومبر 2022ءسے مستقل بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فو ٹو گرافر (BPS-17) تعینات کرلیا گیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7071/2022
حب27دسمبر :۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی لیڈا نے انڈنسٹریل ایریامیں گرین بیلٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم پیشرفت کا آغاز کردیا ہے گیٹرون موڈ سے نذرچورنگی تک مرکزی شاہراہ کے لائٹس کی مینٹیننس اور چورنگی پارک کو دلکش بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے لیڈا کی سول ورکس سیکشن کے انجینئرز کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی کا کہنا ہے کہ صنعتی ضلع حب کی خوبصورتی کے لئے دی گءچیف سیکرٹری کے واضح احکامات کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ماحول دوست گرین بیلٹ قیام کیلئے بھی وہ کوشاں ہیں ان کا کہنا ہیکہ وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو لسبیلہ حب کی ترقی کیلئے وڑن رکھتے ہیں لیڈاکے زیرنگرانی قائم ماربل سٹی کے فیز ون میں بھی روڈ کی بلیک ٹاپنگ منصوبے پر کام جاری ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فراہم کی گء10 کروڑ روپے کی خطیر فنڈز لاگت سے ماربل سٹی میں ترقیاتی کام جاری ہیں ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی کا کہنا ہیکہ حب اور لسبیلہ صنعتی اضلاع میں شمار ہوتے ہیں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان گوادر کی طرح ان دونوں اضلاع حب اورلسبیلہ میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ماربل سٹی کے توسیعی منصوبے کی پلاننگ کی جارہی ہے اور ضلع حب کے انڈسٹریل زون لیڈا فیز ٹو کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے صنعتی شعبے کی ترقی اور ریونیو میں اضافے کیلئے لیڈا پلان تیار کر چکی ہے وفاقی اور صوباءحکومت انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہرممکن کردار اداکررہے ہیں ایم ڈی لیڈا نے بتایا کہ صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے لیڈا چیمبر آف کامرس کی باہمی مشاورت سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کررہی ہے لیڈا کے توسیعی منصوبے کی کامیابی کیلئے صنعت کاری کے خواہشمند فرمز اور انویسٹرز کو نئے پلاٹ کی الاٹمنٹ لیڈا بورڈ کی منظوری سے مشروط کردی گءیے چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے لسبیلہ میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وڑن کے مطابق اسپیشل اکنامک زون کی منظوری بھی دی گءہے جو بلوچستان میں روزگار اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیداکریگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
پشین 27دسمبر :۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ و سیکٹر انچارج ڈسٹرکٹ پشین عبدالسلام خان کاکڑ کے بھائی آل پاکستان ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف کاکڑ کی اہلیہ اپنے تین بچوں سمیت گزشتہ دنوں کراچی میں واقع اپنے مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالسلام کاکڑ کی بھابھی ، بھتیجیاں اور بھتیجے کو پشین کے معشوم بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔فاتحہ خوانی پشین میں انکی رہائش گاہ وارڈ نمبر 2 کاسی محلہ میں جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
==================================
لورالائی 27دسمبر :۔ کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہو سکے سرکاری محکموں کے افسران عوام کی خدمت کریں ان سے عوام کی بڑی توقعات ہیں سوشل ویلفیئر کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ وہ فلاحی کے کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں سنٹر برائے بحالی منشیات کے عادی افراد کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عالم لون ایس ڈی او ،بی اینڈ آ ر عبد القیوم کبزئی، محمد انور لونی اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایس ڈی او بی اینڈ آ ر محمد انور لونی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر برائے بحالی منشیات کے عادی افراد 10 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے کل لاگت 65 ملین روپے ہے تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے بقیہ کام بھی ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا حالانکہ کام کی تکمیل جون 2023 ہے اس کے علاوہ مزید 60 ملین سے ایک عدد بنگلہ 4 کوارٹر اور مسجد کی تعمیر شروع کردیا ہے جس کی تکمیل جون 2024 کو ہوگی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کو جلد مکمل کرکے بلڈنگ کو سوشل ویلفیئر کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ نہایت اہم لورالائی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو جو منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ کرے گا اور انھیں کوئی ہنر سیکھائے گا کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل پر سمجھوتا نہیں کر یں گے اور انھیں مکمل کرکے مفاد عامہ کے لئے استعمال میں لائیں گے۔کمشنر محمد گل خلجی نے ریزیڈینشل گرلز سکول کی زیر تعمیر کام کا معائنہ بھی کیا جہاں ان کو بتایا گیا کہ اس کی کل لاگت 346 ملین روپے ہے کل ایریا 30 ایکڑ ہے اور 60 فیصد کام مکمل ہے مزید کام تیزی سے جاری رہے۔ کمشنر نے انھیں سختی سے ہدایت کی کہ کام معیاری ہو اور مقررہ وقت پر مکمل ہو۔