ایچ ای سی نے گوادر یونیورسٹی کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرکے سند جاری کردی

یونیورسٹی آف گوادر کو ایک سال کے قلیل عرصے میں ایچ ای سی سے باقاعدہ تسلیم ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی ایک سال کے قلیل عرصے میں اپنے ابتدائی مراحل نہایت خوش اسلوبی سے طے کیا ہے اور ایک سال کی قلیل عرصے میں یونیورسٹی نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں جس کی بنا پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے حال ہی میں گوادر یونیورسٹی کو ملک میں ایک سو سینتالیسویں اور صوبے کی دسویں پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کرکے سند جاری کر لیا ہے جس کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ کرام طلبا مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے تدریسی سال کے آغاز پر نئے سیمسٹر کے تحت سات تدریسی شعبوں کے زیر اہتمام پندرہ پروگراموں میں بی ایس ڈگری اور ڈپلومہ کورس کرائے جائین گے۔ یونیورسٹی میں تین نئے تدریسی شعبوں انگریزی کیمسٹری اکنامکس اور ڈیٹا سائنسز کے علاوہ ڈپلوما کورسز علاوہ ازیں سمندری امور اور سی پیک سے متعلق تحقیقات متعلقہ ریسرچ سینٹرز کے زیر اہتمام شروع جائیں گے۔
انہوں نے زیرو سیمسٹر کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور تدریسی عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے تدریسی سال سے یونیورسٹی دو نئی عمارتوں میں درس و تدریس کا اہتمام کررہی ہے۔ میٹنگ میں جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر دولت خان ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد مختلف شعبوں کے سربراہ اور فیکلٹی ڈینز نے شرکت کی۔

ایچ ای سی نے گوادر یونیورسٹی کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرکے سند جاری کردی


===================================