کویت میں یوکرین کے مثبت امیج کو فروغ دینے پر سینئر صحافی طارق اقبال کی خدمات کا اعتراف

کویت میں یوکرین کے مثبت  امیج کو  فروغ دینے پر  سینئر صحافی طارق  اقبال کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے ۔طارق اقبال کا شمار کویت میں پاکستان کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے وہ ووپ VOOP  میڈیا کے بانی اور روح رواں ہیں اور اس پلیٹ فارم سے کویت میں سفارتی سرگرمیوں کی بھرپور کوریج کرتے ہیں آج کل طارق اقبال جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف کی حیثیت سے بھی شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر بھی کویت میں ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے کوریج دیتے ہیں مختلف ممالک کے سفیروں کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاچکا ہے جو ان کی محنت اور اپنے شعبے میں شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اب یوکرین کے  سفارت کھانے نے بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تعریفی  اور توصیفی  اسناد عطا کی ہیں  جن میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران کویت میں یوکرین کی شاندار سرگرمیوں کی کوریج اور اس کے ساتھ ساتھ سفارتی ثقافتی-سماجی پروگراموں کو بھرپور طریقے سے عوام کے سامنے پیش کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے وہ اور ان کی پوری ٹیم انتہائی پروفیشنل انداز سے اپنا کام کرتی ہے جس کا اعتراف کویت میں تمام سفارتی حلقے کرتے ہیں ۔پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام ایک مرتبہ پھر کویت میں سینئر صحافی طارق اقبال کو وائس آف اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی مزید کامیابیوں اور نیک نامی کے لئے دعا گو ہے ۔
Token of Appreciation This is to acknowledge the tireless efforts made by Mr. Tariq Iqbal and Voice of Overseas Community in Kuwait as well as valuable contribution of VOOP media team to provide high-quality media coverage of the Embassy’s activities aimed at promoting a positive image of Ukraine in Kuwait. VOOP Media Kuwait being the first Social Web portal that provides coverage of numerous sportive, cultural, social and other events in Kuwait for the last 6 years has proven to be a professional team of hard-working people to whom Embassy of Ukraine in Kuwait extends its gratitude and appreciation. Ambassador Dr. Oleksandr Balanutsa Ukraine Embassy- Kuwait