پاکستانی نژاد برطانوی جوڑا گرفتار

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے پاکستانی نژاد برطانوی جوڑےکو 38 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتارکیا ہے۔
طاہر ایاز اور اس کی اہلیہ اقراء حسین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، یہ برطانوی شہری میاں بیوی 25 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن دبئی کے راستے برطانیہ اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ہیروئن سے بھرے تھیلے خواتین کے کپڑوں کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے