میئر کراچی کا پاسپورٹ ضبط

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا ۔
ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئرہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔
عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادی