مولانافضل الرحمان دھرنا نہیں دینگے، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کادعویٰ

مولانافضل الرحمان دھرنا نہیں دینگے، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کادعویٰ کوئٹہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں پر 40 دن سے کرفیو نافذ ہے، مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہونا وقت کا تقاضا ہے۔کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام اداروں نے اچھا کام کیا، کوئٹہ آنے کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہنا ہے، امن و امان برقرار رکھنے میں سیکیورٹی اداروں کا اہم کردار رہا۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں پر 40 دن سے کرفیو نافذ ہے، مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہونا وقت کا تقاضا ہے، مجھے یقین ہے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن دھرنا نہیں دیں گے، وہ خود بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔بھارت کی اشتعال انگیزی پر اعجاز شاہ نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں کہ فزیکل اسٹرائیک کی جائے، مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کرکے بھی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں، بھارت یہ سب کرتا رہا ہے، کرتا رہے گا، میڈیا کو چاہئے کہ لوگوں کو تعلیم دیں۔۔۔