وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا منشیات کے جھوٹے اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہونا حق و سچ کی جیت ہے۔

کراجی۔ پریس ریلیز
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا منشیات کے جھوٹے اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہونا حق و سچ کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اس وزیر کو خودکشی کرلینی چاہئے جس نے قرآن پر حلف لیکر رانا ثناء اللہ کو منشیات فروش قرار دیا تھا اور تاثر دیا تھا کہ انکی حکومت میں سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں ہورہیں
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کی بنیاد پر مقدمات نہ بنائے بلکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے ایسا قانون بنائے کہ جھوٹے مقدمات بنانے اور کردار کشی کے لئے جھوٹی خبریں شائع کرانا ثابت ہوجانے پر ذمہ داروں کو بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف سیاست دعوؤں سے نہیں بلکہ عمل سے ہی ثابت ہوتی ہے۔
======================