پاک سعودی تعلقات ایک نئے سطح پر پہنچ گئے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں سے جدہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد UN جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات ایک نئے سطح پر پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب نے ہر  مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی۔ ’ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں،  کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا۔ ‘ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ  دورے پر جدہ  پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی  ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ 
ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں