عمران خان کے مخالفین ہمت ہار بیٹھے ہیں۔ حسنین بہادر دریشک


لاہور 01 دسمبر: صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے کھلاڑی دل ہار بیٹھے ہیں،اسلئیے عجیب باتیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کے ایک اشارے پر اسکی پوری ٹیم اسمبلیوں کو خیر باد کہہ دے گی مگر پھر بھی روزانہ بیان دئیے جا رہے ہیں کہ تحریکِ انصاف میں پھوٹ پڑ رہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یقین رکھیں کہ عمران خان کے تمام کھلاڑی ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور اپنے قائد کے حکم کے انتظار میں ہیں۔ حسنین بہادر دریشک نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت سے نام نہاد امپورٹڈ حکومت والوں کو الیکشن میں شکست دیں گے اور اسی بات کا ڈر ان کی نیندیں اڑائے ہوئے ہے۔
=======