وزارت اقتصادی امور میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے لیے بین الاقوامی امداد کے حوالے سے رہنما کمیٹی کا چھٹا اجلاس۔


اسلام آباد: یکم دسمبر 2022
وفاقی وز یر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی زیر صدارت وزارت اقتصادی امور میں بین الاقوامی امداد برائے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی برائے رابطہ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد ترقیاتی شراکت داروں کو سیلاب سے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی صورتحال اور موسمیاتی لچکدار بحالی اور تعمیر نو کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس کی تیاری کے بارے میں بریفنگ ا دیناور حساسیت پیدا تھا۔ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو خوراک کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ترقیاتی شراکت داروں پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کے کرنے پر زور دیا۔اقتصادی امور کے وزیر نے اجلاس سے خطاب کیا اور بحالی اور تعمیر نو کے لیے پیش رفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سیکرٹری برائے وزارت اقتصادی امور نے اجلاس کے اختتام پر ترقیاتی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔
======================