پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر جناب یرژان کستافن نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب ایاز صادق سے ملاقات کی۔


پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر جناب یرژان کستافن نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب ایاز صادق سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر محترم یرژان کستافن آج اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور میں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر ایاز صادق نے قازقستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا جو قازقستان کی آزادی کے بعد سے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کو اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
معززسفیر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ قازق پاک بین الحکومتی مشترکہ کمیشن (IJC) کا 11 واں اجلاس نائب وزیر اعظم وزیر تجارت و انضمام قازقستان کی شریک صدارت میں آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے ان ترقیاتی شعبوں پر روشنی ڈالی جو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ان شعبوں میں، زمینی اور ہوائی راستوں کے ذریعے رابطے، تجارتی تعلقات، زراعت کا شعبہ، توانائی کا شعبہ، بینکنگ چینلز، تعلیم کا شعبہ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے شعبے شامل ہیں۔ مزید برآں، سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جمہوریہ قازقستان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70,000 ٹن اضافی انسانی امداد خیمے، موسم سرما کے کپڑے اور سلیپنگ بیگ فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
اقتصادی امور کے وزیر نے انسانی امداد کو سراہا اور ریلوے اور پاور سیکٹر میں ترقی کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وسطی
ایشیا سے منسلک ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کو زمینی اور فضائی رابطے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے
نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا بھی اعتراف کیا
اور 11ویں IJCاجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور بین وزارتی میٹنگ (IMM) پر دستخط کرنے
میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
٭……٭……٭……٭……٭
=========