چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاھور میں خصوصی بچوں کی تقریب


چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاھور میں خصوصی بچوں کی تقریب
رپورٹ ۔۔۔
بیورو چیف جیوئے پاکستان نیوز نٹ ورک
=================================
اسپشل ایجوکیشن سنٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاھور میں عالمی دن برائے معذوروں کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لئے خدمات سر انجام دینے والی مختلف تعلیمی اداروں کے خصوصی بچوں نے شرکت کی اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے


پروگرام کی صدارت رضوانہ غضنفر چیئر پرسن چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور نے کی جبکہ مہمان خصوصی عمر سرفراز چیمہ وزیر داخلہ پنجاب تھے۔ رافعہ کمال چیئرپرسن وومن پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ آف دی پنجاب و دیگر نے شرکت کی
رضوانہ غضنفر چیئرپرسن چلڈرن لائبریری کمپلیکس نے مہمانان گرامی اور خصوصی بچوں کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے سماجی بحالی کے حوالے سے شعور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ھے۔ تمام اقدامات اور کوششیں کی جائیں تاکہ خصوصی افراد معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

رضوانہ غضنفر نے مزید کہا کہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا ارادہ اس عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے کہ معاشرے کے خصوصی افراد کو بھی تربیت، تعلیم اور تفریح کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں اور ہم مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر یونہی کام کرتے رہیں گے۔
تقریب میں شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور سید قمر عباس شاہ سینئر وائس چیئرمین کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی
شہزاد بھٹہ اور سید قمر عباس شاہ نے تقریب کے اختتام پر چلڈرن کمپلیکس لاھور کی چیئرپرسن رضوانہ غضنفر سے ملاقات کی اس موقع پر محمد عباس اشرف اور ثناء عادل بخآری بھی موجود تھے انہوں نے مسز رضوانہ غضنفر کو چلڈرن کمپلیکس کا چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور خوبصورت پھول پیش کئے اس موقع پر شہزاد بھٹہ اور قمر عباس شاہ نے عالمی دن برائے خصوصی افراد کے حوالے سے ھونے والی کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے چلڈرن کمپلیکس کی انتظامیہ کو بہت بہت مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی اسپشل ایجوکیشن سنٹر چلڈرن کمپلیکس خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا انہوں نے خاص طور محمد عباس اشرف اور مسز ثناء عادل بخآری کی خدمات کو سراہا
پروگرام کے اختتام پر ماں ایسوسی ایشن، لائیلمہ خان فاؤنڈیشن اور ہم خاص کی جانب سے بچوں کو خوبصورت گفٹ پیش کیئے گئے ۔۔۔۔