شاہین آفریدی اور شاداب خان شائقینِ کرکٹ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان شائقین کرکٹ بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کئی شائقین کی طرح شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاداب خان نے اسٹیڈیم سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ماحول شاندار ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاداب خان کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
دونوں کھلاڑیوں کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹس پر مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔