شہید ملت لیاقت علی خان کے سب سے چھوٹے صاحب زادے

شہید ملت لیاقت علی خان کے سب سے چھوٹے صاحب زادے
اکبر لیاقت علی انتقال کر گئے، مرحوم طویل عرصے سے علیل اور ڈائیلسز پر تھے، اللہ مغفرت فرمائے ۔
=======================

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا نواب زادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

ہم سب ملک کے پہلے وزیر اعظم کے بیٹے کے انتقال پر گہرے صدمے سے دوچار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اکبر علی خان اور انکے خاندان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری

دکھ کی اس گھڑی میں میری پوری جماعت اکبر علی خان کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے، بلاول بھٹو زرداری

دعا گو ہوں خدا اکبر علی خان کو غریق رحمت کرے، بلاول بھٹو زرداری
=====================
٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا شہید ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اکبر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار

٭ گورنر سندھ کی اکبر لیاقت علی خان کے خاندان سے اظہار تعزیت

٭ اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا
================
وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا اکبر لیاقت علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی 30 نومبر : وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے ملک کے پہلے وزیراعظم کے صاحبزادے اکبر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک جاری کردہ تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے