پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاڑکانہ میں بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاڑکانہ میں بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے میں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی رہنمائوں کی جانب سے 55 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا، جلسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہ راست دیکھایا گیا جبکہ مقامی رہنمائوں میں پولیٹیکل سیکریٹری بلاول بھٹو زرداری جمیل سومرو، ایم این اے خورشید جونیجو اور طارق انور سیال سمیت مقامی رہنمائوں نے

بھی خطاب کیا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ 55 سالوں سے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مثبت پہلو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں دنیا بھر نے بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا بھٹو خاندان ملک کا واحد خاندان ہے جس نے جمہوریت کے لیے اپنا لہو پانی کی طرح بہایا
======================