سیلاب فنڈز میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار مختیار کار کے خلاف ٹاون پولیس تھانے میں مقدمہ درج، عدالت نے پیشی پر کیس اینٹی کرپشن منتقل کر دیا،

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
سیلاب فنڈز میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار مختیار کار کے خلاف ٹاون پولیس تھانے میں مقدمہ درج، عدالت نے پیشی پر کیس اینٹی کرپشن منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تعلقہ حسین بخش مری کے مختیار کار قیو م لغاری کو پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا تھاان پرالزام تھا کہ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے آئی ہوئی امدادی سامان کو متاثرین کے بجائے لاکھوں روپے کے عیوض فروخت کردیا ہے جس پر پولیس نے گرفتار کر کے رات دیر گئے انکے خلاف ٹاون تھانے میں فراڈ اور غبن کا کیس درج کرلیا اور انہیں منگل کے روز فرسٹ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انکا کیس اینٹی کرپشن منتقل کردیا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ گرفتار مختیار کار کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی٭٭٭
=====================