کراچی کی رنگین بس میں ’کوئیک اسٹائل‘ کا بھنگڑا

ناروے کے مشہور ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کی کراچی کی رنگین بس میں سفر کے دوران بھنگڑا ڈالتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں کراچی میں موجود ناروے کے ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘کو اداکارہ رابعہ کلثوم، کانٹینٹ کریئٹر عائلہ عدنان، سوشل میڈیا انفلوئنسر امتل باویجہ، گلوکار ریحان ناظم کے ہمراہ بھنگڑا ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’کوئیک اسٹائل‘ ڈانس گراپ کی کراچی شہر سے وائرل ہونے والی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ کوئیک اسٹائل ان دنوں کراچی میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے منعقد کئے ہوئے مختلف کانسرٹس میں شرکت کر کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فو ک گانے ’کنا یاری‘ پر بھی رقص کر کے خوب توجہ حاصل کی تھی۔