گجر برادری کی جانب سے انجمن گوجراں کراچی سندھ رجسٹرڈ نے گزشتہ ہفتے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بمقام گوجر ہال گجر چوک منظور کالونی میں کیا ۔۔۔جس میں علاقے کے نو سو خواتین و حضرات نے استفادہ کیا اور اس کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ مذکورہ کیمپ میں ڈینٹل سرجن ۔ چائلڈ اسپیشلسٹ ۔ ۔نیوروسرجن ۔آئی اسپیشلسٹ ۔ میڈیسن سپیشلسٹ ۔ جنرل فزیشن ۔ شوگر ٹیسٹ ۔ پولیو کی ٹیم ۔ پیرامیڈیکل اسٹاف اور انجمن گوجرہ کے ذمہ داران کے ساتھ یوتھ گوجر ویلفیئر اور گوجر سنگت کے عہدیداران نے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک خدمات انجام دیں ۔
انجمن کے صدر جناب چوہدری علیم الہی کی جانب سے مستحق مریضوں کو مفت میڈیسن اور نظر کے چشمے مہیا کیے گئے۔
Load/Hide Comments