’کوئیک اسٹائل‘ ڈانس گروپ کی ماہرہ خان کے ساتھ پرفارمنس، ویڈیو وائرل

ناروے کا مشہور ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔

کراچی میں موجود ناروے کے ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ اور ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں خود پر فلمائے گئے گانے ’مورے سیاں‘ پر ناصرف ماہرہ خان ڈانس کر رہی ہیں بلکہ اُن کے ساتھ کوئیک اسٹائل کے ڈانسرز کو بھی پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرہ خان اور کوئیک اسٹائل کے ڈانسرز کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں پوچھا گیا ہے کہ یہ ڈانس کس نے بہتر کیا ہے؟

یہ ڈانس ویڈیو ناصرف ماہرہ خان بلکہ کوئیک اسٹائل ڈانسرز کے مداحوں کو بھی خوب بھا رہی ہے۔

ویڈیو میں میزبان متھیرا سمیت کئی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے ڈانس کی تعریف کی جا رہی ہے۔