بشریٰ انصاری، اسماء عباس کا والدہ، زارا نور عباس کا نانی کو الوداع

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری، اداکارہ اسماء عباس کی والدہ اور اداکارہ زارا نور عباس کی نانی محمودہ خانم انتقال کر گئیں۔

یہ خبر بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی جس پر شوبز شخصیات سمیت انٹرنیٹ صارفین نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر نئی پوسٹس کے ذریعے اب اِن تینوں اداکاراؤں کی جانب سے اپنی والدہ اور نانی کو خدا حافظ کہا گیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز والدہ کا پاؤں ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ میری امی کے خوبصورت پاؤں میرے ہاتھ میں، اب کہاں۔

دوسری جانب اداکارہ زارا نور عباس نے نانی کی متعدد یاد گار تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
زارا نور عباس کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ اور سب کچھ بدل گیا، فی امان اللّٰہ۔
دوسری جانب اداکارہ اسماء عباس نے بھی والدہ کی ایک ویڈیو اور پوسٹ اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری پیاری امی جان۔
واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

رواں سال جولائی میں لاہور میں مقیم بشریٰ انصاری کی والدہ کو شدید علالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔