مہمان خصوصی ہائی کیو فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر عاطف اقبال نے پہلے فارما کیریئر فیئرکا افتتاح کرتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کے مستقبل میںبھی انعقاد پر زور دیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فارماسوٹیکل سائنسز (آئی پی ایس)کی جانب سےپہلے فارماکیریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی نامور فارما کمپنیز نے طلبا و طالبات کے انٹرویوز لیکر کامیاب امیدواروں کو نوکریوں و انٹرن شپ کی پیشکش کی ،ساتھ ہی ان کی کیریئر کونسلنگ بھی کی گئی

مہمان خصوصی ہائی کیو فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر عاطف اقبال نے پہلے فارما کیریئر فیئرکا افتتاح کرتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کے مستقبل میںبھی انعقاد پر زور دیا۔

۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کے ہمراہ کیریئر فیئرکا دورہ کیا اور آئی پی ایس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیریئر فیئر کے ذریعے انڈسٹری کے ساتھ جامعہ سے فارغ ہونے والے

طلبا و طالبات کا رابطہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، ملک کی نامور فارماسیوٹیکل کمپنیز کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کیریئر فیئر میں شرکت کرنا اس بات کی ترجمانی کررہا ہےکہ یہاں کے طلبا وطالبات فارما انڈسٹری میں موجود نوکریوں کیلئے بھرپور صلاحیتوں سے لبریز امیدوار ہیں۔آئی پی ایس کی پرنسپل پروفیسر ہما علی نے کیریئر فیئر کادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اوراس موقع پرکہاکہ آج ایک انتہائی اہم نوعیت کے ایونٹ کا انعقاد کیاگیا ہے جس کا مقصد ان طلباء کو قیمتی اور متنوع مواقع فراہم کرناہے جو اس انسٹیٹیوٹ
سے بہت جلد فارغ التحصیل ہو رہے ہیں،انہیں امید ہے کہ یہ کیریئر فیئر تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان موجود خلا کو پُر کرےگا اور دونوں کے درمیان رابط کواعلیٰ سطح پر استوار کریگا۔ایونٹ کے مہمان خصوصی ہائی کیو فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر عاطف اقبال اور جانسن ویکٹر اینڈ جاسپرہیلتھ کیئر کے سی ای او ڈاکٹر اسد عباس نے پہلے فارما کیریئر فیئرکا افتتاح کرتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کے مستقبل میںبھی انعقاد پر زور دیا۔ کیریئر فیئر کی آرگنائزر پروفیسر کرن رفیق نے ان تمام اسٹیک ہولڈرز اور معزز شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کیریئر فیئرکو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا،آرگنائزرز میں پروفیسر کرن رفیق کے علاوہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہلا امام،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹراحسن احمد، لیکچرارز ڈاکٹر انس حنیف، ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر حسان احمد اور ڈاکٹر احد میمن شامل تھے۔ طلبا و طالبات نے بھی کیریئر فیئر کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔