روس: گاڑی پر دو بار بجلی گرنے کے باوجود لوگ محفوظ

موسم کی خراب صورتحال اور موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے کے کئی حادثات پیش آتے ہیں جس میں درجنوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ روس میں ہوا اور بارش کے دوران بجلی گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا،  جس نے لوگوں کوبیحد خوفزدہ کردیا۔
 تیزبارش کے دوران اچانک آسمان پر تیز بجلی کڑکی اورسڑک سے گزرتی ایک گاڑی پر دو بار آگری۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جانی نقصان سے محفوظ رہے، جبکہ زوردار بجلی کڑکنے کے مناظر دیکھ کر سڑک سے گزرتے دیگر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے