چینی پائلٹ کیریئر کی آخری پرواز پر اشک بار

43 سال تک مسافروں کو ہوا کے دوش پر سفر کرانے والا پائلٹ کیریئر کی آخری پرواز کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اشک بار ہو گیا۔
چین میں چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے پائلٹ سن ہنگ وی 1976ء سے اب تک 6236 پروازیں کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 426 بار دنیا کا چکر بھی لگایا ہے۔
61سالہ ہن اپنی آخری پرواز پر جہاں اشک بار ہوئے وہیں ان کے ساتھ کام کرنے والے بھی ان کے ساتھ رو پڑے