برطانیہ میں بکری نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں!

یقین نہیں آتا تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس شرارتی بکری کو ہی دیکھ لیں،  جو آزادی سے سڑک پر گھوم رہی ہے اور پولیس و ریسکیو اہلکار اُسے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ دلچسپ مناظر برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر کی موٹر وے پر دیکھے گئے، جہاں ایک ننھی بکری سڑک پر آگئی اورآزادی سے گھومتی رہی،  بکری کے اس مٹر گشت کے باعث ٹریفک رُک گیاجبکہ مسافر دلچسپ صورتحال کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔
یوں آزادی سے سڑک پر گھومتی بکری کو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کافی بھاگ دوڑ کے بعد بلآخر قابو کرلیا