ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نیشنل اکیڈمی آف ہایئرایجوکیش کے تحت اعلی تعلیمی اداروں کے نئے شامل ہونے والے فیکلٹی ممبران کے لئے نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے فیز کا آغاز


ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) نےنیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی) کے تحت اعلی تعلیمی اداروں کے نئے شامل ہونے والے فیکلٹی ممبران کے لئے نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے فیزکا آغاز ایچ ای سی کےریجنل سینٹرکراچی میں کردیا ہے۔ اس ٹریننگ پروگرام میں سندھ اوربلوچستان میں قائم نجی جامعات سے تعلق رکھنے والے26 فیکلٹی ممبران شرکت کررہے ہیں۔
ناہی نے پاکستان کی نجی جامعات کے نئے فیکلٹی ممبران کے لئے تین ہفتوں کا نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ترتیب کیا ہے تاکہ جامعات کے اساتذہ طلبا کوبہترین طریقے سےتعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ ان کو عملی زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مہارت منتقل کرسکیں۔ اس ضمن میں تدریس و تحقیق سیکھنا اور سیکھانا، ایپلائیڈ ریسرچ،اورپیشہ ورانہ پریکٹس اس ٹریننگ پروگرام کا لازمی عنصر ہیں۔ اس کے علاوہ کورس ڈیزائن کرنے کا طریقہ کار،طلبا کی کارکردگی جاننے کے طریقہ کار، سبق کی منصوبہ بندی اور کلاس روم میں لیکچر کی ترسیل اورطلبا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے عناوین پر مشتمل عناوین پر ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے.
ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزربرائے نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (ناہی) اور ڈائریکٹر ریجنل سینٹر کراچی نے پروگرام کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ انہوں نے اس پروگرام کو ڈیزائن کرنے میں ناہی کی کوششوں کو سراہا اور ٹریننگ کے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اس منفرد اور قابل قدرموقع سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں کیونکہ ناہی نے مختلف ماڈیولز کی فراہمی کے لئے معززریسورس پرسنز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید براں اس ٹریننگ میں روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز، گروپ پراجیکٹس، انفرادی پراجیکٹس اور اسائنمنٹس دی جا رہی ہیں تاکہ ٹریننگ کے شرکاء اس ٹریننگ کو مکمل کرنے کے بعد جامعات میں بہترین خدمات سرانجام دے سکیں۔
========================