ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل ، پاکستان میں اعلی تعلیمی شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرگرم عمل ، ان کی خدمات قابل تعریف اور اقدامات لائق تحسین ہیں۔

پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبے میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل کی خدمات اس حوالے سے قابل تعریف ہیں وہ ایک انتہائی فعال متحرک اور کامیاب شخصیت ہیں انہوں نے مختلف مواقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی

اور اقدامات کو نمایاں بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اپنی ذہانت صلاحیت اور قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے

انہوں نے اہم حساس موضوعات پر نہ صرف خود بات کی بلکہ آگاہی کو فروغ دینے کے لیے جراتمندانہ انداز اپنایا

جو قابل تحسین ہے اعلی تعلیمی شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے ان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔
ان کا ماننا ہے کہ
تمام خدماتی شعبوں اور سرکاری محکموں کا معیار بہتر بنانا ہے تو اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی

اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط بنا کرتمام متعلقہ شعبوں میں مہارت اور قیادت کا ایک کیڈر تیار کر

سکتے ہیں تاہم مختلف شعبہ جات کی موٴثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے، یونیورسٹی کے ڈینز کے پاس حکمتِ عملی ہونی چاہیے۔
========================