ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید راولپنڈی کی سالانہ محفل ذکر و درس قرآن کی عظیم الشان تقریب 27 نومبر بروز اتوار صبح 10:30 منعقد ہوگی۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ فکر فروغ قرآن کی ایک ملک گیر تحریک ہے

راولپنڈی () ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید راولپنڈی کی سالانہ محفل ذکر و درس قرآن کی عظیم الشان تقریب 27 نومبر بروز اتوار صبح 10:30 منعقد ہوگی۔
ادارہ تعلیمات اسلامیہ فکر فروغ قرآن کی ایک ملک گیر تحریک ہے۔اب تک لاکھوں لوگ قرآن کے سرچشمہ ہدایت سے فیضیاب ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ شیخ محمد قاسم ،
سید فیصل نعمان ریاض شاہ،
سید نعمان ریاض شاہ،
شیخ عارف سھیل
علامہ بشیر القادری
پروفیسر ابرار احمد خان و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ کا مشن ہے کہ قرآنی افکار کے چراغ ہر سو روشن کیے جائیں۔ قرآن کی دعوت و اصلاح کی تحریک کے بانی مفسر قرآن سید ریاض حسین شاہ ہیں ۔ شاہ جی نے ملک اور بیرون ملک میں اہلسنت کے حلقوں میں عشق رسول کی بنیاد پر فکر قرآن کے فروغ کے لیے منظم انداز میں کام کیا۔ ایک سچا اور مخلص مسلمان اس وقت بن سکتا ہے جب اس کے ظاہر و باطن کا تعلق قرآن حکیم اور رسول کریم کی ذات سے ہو۔ انھوں نے کہا کہ سرپرست اعلی سید ریاض حسین شاہ کی فکر ہے کہ ہم گالی گلوچ، سب و شتم، الزام تراشی و تحقیر و تضحیک کے ماحول سے اپنے کارکنوں کو بچاتے ہوئے حقیقی معنوں میں قرآن کے آفاقی پیغام کی طرف بڑھیں۔ الحمد للہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ سے فارغ التحصیل یونے والے دینی و عصری علوم سے آراستہ سینکڑوں علماء و سکالرز قرآنی حلقے قائم کیے تشنگان علم کی پیاس بجھارہے ہیں۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآن کی اس تحریک کو مزید موثر بنانےکے لیے ادارہ سے وابستہ علماء کرام کو کوشیشیں مزید تیز کرنا ہونگی۔اسی مقصد کے لیے 27 نومبر کو ادارے میں عظیم الشان محفل ذکر و درس قرآن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے علماء کرام، دانشور، سکالرز، شرکت کریں گے۔
=====================