سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سینئر صحافی وشاعر عمیرعلی انجم کے گھر آمد عمیر علی انجم کے والد کے انتقال پر اہلیخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز شاعر و صحافی عمیرعلی انجم کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے انکے گھرپہنچے،اس موقع پرکے یوجے نظریاتی کے سیکرٹری عمران ہاشمی اورجوائنٹ سیکریٹری شعیب عالم ودیگر بھی موجود تھے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عمیرعلی انجم کے اہلیخانہ سے مرحوم نوراحمد انجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ماں باپ کا بچھڑ جانا ایک سانحہ ہے دنیا میں ہر چیز کا نعم البدل ہے مگر ماں باپ کا کوئی ثانی نہیں انھوں نے کہا کہ عمیرعلی انجم سے میرا بہت دیرینہ تعلق ہے اسے دیکھ کر مجھے اندازہ ہوتاہے کہ انکے والدین کتنے عظیم ہوں گے کہ جنھوں نے ان کی تربیت کی انکا کہناتھا کہ باپ کا چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے تاہم اللہ انکی والدہ کو لمبی عمر و سلامتی عطا فرمائیں،انھوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم عمیرعلی انجم کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین،اس موقع پر کے یوجے نظریاتی کے سیکریٹری عمران ہاشمی اور جوائنٹ سیکریٹری شعیب عالم نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
==========================