انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم کو ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں فواد عالم کو شامل ہونا چاہیے تھا۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ تھے اس ہی وجہ سے وہ ورلڈ کپ کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی موجودہ انجری ان کی نئی انجری ہے جو کیچ لیتے ہوئے ہوئی۔

شاہد آفریدی نے فیفا ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔