ایس ایس آر ایل کو 12واں فائر سیفٹی اینڈ سیکورٹی ایوارڈ مل گیا این ایف ای ایچ کے تحت تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وانگ گو کنگ کو ایوارڈ دیا

ورکرز کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی سیفٹی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں،لی جیگن
کراچی۔۔۔شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے ایس ایس آر ایل کو 12واں فائر سیفٹی اینڈ سیکورٹی ایوارڈ مل گیا تفصیلات کے مطابق نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ)کے تحت مقامی ہوٹل میں ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایس ایس آر ایل کے شعبہ ایچ ایس ای کے سربراہ وانگ گو کنگ کو فائر سیفٹی اینڈ سیکورٹی ایوارڈ دیا اس سلسلے میں ایس ایس آر ایل کے سی ای او لی جیگن نے کہا ہے کہ ورکرز کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں علاوہ ازیں شنگھائی الیکٹرک کا ذیلی ادارہ ایس ایس آر ایل تھر بلاک ون میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کی اوپن پٹ کو ل مائن 7.8ملین ٹن ایم ٹی پی اے سالانہ پیداوار اور 2×660ایم ڈبلیوسپر کریٹیکل لگنائٹ پاور اسٹیشن شامل ہے۔