بریکنگ نیوز دو سال بعد پی آئی اے نے کویت کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے دو سال کے وقفے کے بعد کویت کے لئے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔پہلے مرحلے میں پی آئی اے اپنی پروازیں کویت اور سیالکوٹ کے درمیان چلائے گا بعد میں دیگر شہروں کے لیے پروازیں شروع کی جائیگی ۔کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے پی آئی اے کی پروازیں بند ہونے کی وجہ سے کویت میں موجود پاکستانی شہری اپنے ملک کی ایئر لائن پر سفر کرنے سے محروم ہوگئے تھے اور ان کا یہ درینہ مطالبہ تھا کہ کویت کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جلد از جلد شروع کی جائیں ۔ کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ