کرکٹ آسٹریلیا کا وفد 17ستمبر کو پاکستان آئے گا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس ایک روزہ دورے پر 17ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کے بورڈز کی اعتمادی سازی مہم کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کا اعلیٰ سطحی وفد 17ستمبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے
پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کے ہمراہ سیکیورٹی مینجر شان کیرل بھی ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران ایک روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں، وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداروں کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 2022 میں شیڈول ہے، پی سی بی آسٹریلین ٹیم کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہشمند ہے۔ آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا