ڈاؤلینس کے ذیراہتمام تْرکیہ کے99ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا رنگا رنگ تقریب میں ترک قونصل جنرل اور دیگر سفارتکاروں کی شرکت

کراچی، 11 نومبر،2022: ڈاؤلینس پاکستان میں جدید ہوم اپلائنسزکا ممتاز تیارکنندہ اور ُترکیہ میں قائم یورپ کے دوسرے بڑے مینوفیکچررز آرچلک کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ ترکیہ کے99ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر،ڈاؤلینس نے تمام ترک شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے پاک ترک برادرانہ تعلقات کو یادگار بنایا۔

ترکیہ کا یوم جمہوریہ ہر سال،29اکتوبرکوڈاؤلینس کے ہیڈ آفس میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد29اکتوبر،1923ء کے اُن یادگار واقعات کا جشن منانا ہے جب ترکیہ کے بابائے قوم،مصطفی ٰکمال اتا ترک نے ترکیہ میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اصلاحات کے محنت طلب اقدامات کا آغاز کیا تھا۔

یوم جمہوریہ کی اس تقریب سے کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل،عزت مآب جناب جمائے سانگو (Cemal Sangu) نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران جمہوریہ ترکیہ کا پرچم بھی لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس رنگارنگ تقریب کو ترکیہ کے نائب قونصل جنرل، جناب اگزد کوزانگلے (Oguz Kozanli)، کمرشل اتاشی، جناب ایاپ یلدرم (Eyyp Yildirim) اور ترک ایجنسی برائے تعاون و رابطہ (TIKA)کے پروگرام کوآرڈینیٹر،جناب حلال ابراہیم بشراں ( Basaran brahim Halil) نے بھی تقریب کو وقار بخشا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، عمر احسن خان نے بھی خطاب کیا اور معزز مہمانوں اور پاکستان میں مقیم ترُکیہ کے باشندوں کو یادگاری تحائف پیش کیے۔اْنھوں نے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”پاکستانی عوام ترُکیہ کے لیے اپنے دل میں ایک خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ تاریخ میں اِن دو اقوام نے ایک دوسرے کی نہایت گراں قدر مددکی ہے اور ساتھ ہی مسلم دنیا میں یکجہتی کو بھی فروغ دیا ہے۔“
###
==========