سارہ خان نے اپنی بہن نورخا ن کیلئے دل کی بات کا اظہار کردیا۔ چندماہ پہلے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منانے کے بعد سارہ فلک نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کیں اورساتھ ہی اپنی بہن نورخان کیلئے اپنی دل کی بات کا دلکش انداز میں اظہارکیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سارہ خان نے اپنی بہن نورخا ن کیلئے دل کی بات کا اظہار کردیا۔ چندماہ پہلے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منانے کے بعد سارہ فلک نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کیں اورساتھ ہی اپنی بہن نورخان کیلئے اپنی دل کی بات کا دلکش انداز میں اظہارکیا۔خان سسٹرز حقیقت میں ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت بندھن میں بندھی ہیں جس کا اندازہ ہر جگہ ان کو ساتھ دیکھ کر ہوتاہے۔ سارہ خان نے جذباتی انداز میں بتایا کہ مشروب کاتازہ ترین کمرشل دیکھنے کے بعد وہ نو ر کی بہت شکرگزار ہوئیں کہ اس کی شادی کی تیاریوں میں کس طرح نور نے بھرپورحصہ لیا اور پچھلے چند سالوں میں وہ کتنی بڑی ہوگئی ہے۔سارہ نے یہ بھی کہا، “میں نے ہمیشہ تمہیں اپنے بچے کی طرح سمجھا ہے لیکن میری شادی پر جس طرح تم نے ہر پل میرا خیال رکھا۔۔۔تو مجھے احساس ہوا کہ میری گڑیا کتنی بڑی ہوگئی ہے جس نے میرے کھانے سے ڈریس تک ہر چیز کا خیال رکھا اور سارے انتظامات اور مہمانوں تک کی خبرگیری کی۔ تم نے جو کچھ کیا میں سب کیلئے تہمارا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ”
===================