گوہر گروپ آف کمپنیز…… پاکستان کا قابل فخر گروپ

رپورٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام

کاروبار کی دنیا میں کامیابی کے لیے آپ کے ساکھ بنیادی کردار ادا کرتی ہے اگر آپ دوسروں کا اعتماد اور اعتبار حاصل کرنے میں کامیاب ہیں تو آپ کو آگے بڑھتے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان میں کامیابی کی منازل طے کرنے اور نئے سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے گوہر گروپ آف کمپنیز کا نام نمایاں ہے جس نے اپنے چیئرمین محمد حنیف گوہر کی سربراہی میں انکے ویژن اور ایمانداری سے کام کرنے کی بنیادی خوبی کے تحت مختلف شعبوں میں اپنے حریفوں کو حیران کر دیا ۔قدم قدم پر کامیابی اس گروپ کا نام چومتی نظر آتی ہے۔

یہ کامیابی مسلسل محنت نیک نیتی لگن توجہ انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ پاکستان میں ہاؤسنگ اور تعمیرات کی دنیا میں گوہر گروپ آف کمپنیز کا طوطی بولتا ہے گوہر ڈویلپر نے ایک سے بڑھ کر ایک شاندار اور بے مثال منصوبے پیش کیے ہیں جو اس کی مہارت اور اعلیٰ معیار کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گوہر گروپ آف کمپنیز کے بارے میں یہ بات بآسانی کہی جاسکتی ہے کہ یہ گروپ جو کہتا ہے وہ کرکے بھی دکھاتا ہے ۔یہ گروپ محض بلندوبانگ دعوے نہیں کرتا ۔ہوائی باتیں نہیں کرتا بلکہ عملی طور پر کام کرتا ہے اور زمینی حقائق اس بات کے گواہ ہیں کہ اس گروپ نے جو منصوبے شروع کیے ان کے حوالے سے جو وعدے کیے ان منصوبوں کو مکمل کرکے اپنے وعدوں کی تکمیل کی۔

 

یہ گروپ ہاؤسنگ اور تعمیرات کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی عملی طور پر کامیابیاں حاصل کرکے ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اس کا بزنس پورٹ فولیو ہر سال پہلے سے کئی گنا بڑھتا جا رہا ہے یہ گروپ پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے جس پر اس کے چیئرمین محمد حنیف گوہر اور ان کی پوری ٹیم دلی مبارکباد کی حقدار ہے اور بلاشبہ یہ گروپ ملک اور بیرون ملک دیگر کمپنیوں اور اداروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ واقعی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے۔ محمد حنیف گوہر جیسے قابل فخر پاکستانیوں کے لیے یہ شعر صادق آتا ہے۔

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند