یوکرین کے عوام کھیلوں کے دلدادہ ہیں، ٹیم اسپرٹ کامیابی کا اصل راز ہے، کویت میں یوکرین کے سفیر کی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف سینئر صحافی طارق اقبال سے خصوصی گفتگو

یوکرین کے عوام کھیلوں کے دلدادہ ہیں ۔ٹیم اسپرٹ کامیابی کا اصل راز ہے ۔کویت میں یوکرین کے سفیر کی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیوروچیف سینئر صحافی طارق اقبال سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں اس خصوصی انٹرویو کی یادگار تصاویر شہزاد خان نے بنائیں ۔یہ بتاتے چلیں کہ فزیکل کلچر اینڈ سپورٹس ڈے کی سالانہ تقریبات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اسی مناسبت سے محترم سفیر سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں یوکرین کے عوام کی کھیلوں میں دلچسپی اور مختلف کھیلوں میں یوکرین کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے کارناموں کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی یوکرین کے نوجوان سفیر نے بڑی خوشدلی کے ساتھ اس انٹرویو پر رضامندی کا اظہار کیا اور ملاقات کے دوران پوچھے گئے مختلف سوالات پر انتہائی اعتماد اطمینان اور گہری معلومات کے ساتھ ساتھ تفصیلی جوابات دیئے ۔یوں تو یوکرین کے کھلاڑی 1894 سے اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں لیکن 1992 کے اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ یوکرین کا قومی ترانہ بجایا گیا یوکرین کے کھلاڑی ایتھلیٹکس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ویسے یوکرین میں فٹبال اور رگبی سمیت مختلف کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے۔

یوکرین کے نوجوان جمناسٹک کو بے حد پسند کرتے ہیں اور اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایک دنیا اس بات کو مانتی ہے کہ یوکراین کے کھلاڑی فزیکل فٹنس اور جمناسٹک میں سب سے آگے ہیں اور ان کی کوئی مثال نہیں ہے ۔اس کے علاوہ یوکرائن کے کھلاڑی مختلف قسم کی ریسلنگ بھی کھیلتے ہیں ریسلنگ کے مختلف انداز بھی یوکرین کے عوام میں بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔سال 2000 کے سڈنی اولمپک کھیلوں میں یا نہ کلوش کو و ا نئے یوکرین کے لیے دو گولڈ میڈل جیتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کس شعبے میں کویت اور یوکرین کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسپورٹس کے حوالے سے کن نکات پر توجہ مرکوز ہے تو انہوں نے بتایا کہ کویت میں یوکرین کے سفارتخانے کی کوشش ہے کہ کویت اور یوکرین کے درمیان اس مفاہمتی یاداشت پر کام آگے بڑھایا جائے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس پر تعاون بڑھایا جائے اس حوالے سے پانچ کھیلوں پر اتفاق کیا گیا ہے جن میں والی بال ،باکسنگ جمناسٹک ،بیڈمنٹن اور ہینڈ بال شامل ہیں۔

  ایک اور سوال پروا نے بتایا کہ کویت اور یوکرین کے درمیان کھیلوں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے اور جنوری 2020 میں کویت میں یوکرین کی جانب سے اسپورٹس ویک کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے دوران اسپورٹس کے ساتھ ساتھ بزنس کلچر اور ایجوکیشن کو بھی فوکس کیا جائے گا۔ آخر میں کویت میں یوکرین کے سفیر نے وو پ میڈیا اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے صحافت کے شعبے میں خدمات کو سراہا اور یوکرین کے سفارتخانے کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج پر شکریہ ادا کیا۔

 

 



 تصاویر …..شہزاد خان