وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کا شہید فرقان اختر کے ورثاء کو 25 لاکھ دینے کا اعلان

کراچی:- ( )

شہید فرقان اختر کے لواحقین کو سرکاری مستقل ملازمت بھی دی جائے گی۔ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے دو روز قبل حب ریزروائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے واٹر بورڈ کے سپروائزر شہید فرقان اختر کے ورثاء کے لیے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی جانب سے کو 25 لاکھ دینے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں وزیر بلدیات سندھ نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کے ہمراہ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ شہید فرقان اختر کے لواحقین کو سرکاری مستقل ملازمت بھی دی جائے گی علاؤہ ازیں وزیر بلدیات سندھ نے شہید فرقان اختر کے ورثاء کو سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے جانب سے بھرپور ساتھ اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ناحق خون میں جو جو شامل ہے انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی، انکا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اور سی سی پی او کراچی کو شہید فرقان اختر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، وزیر بلدیات سندھ نے شہید فرقان اختر کے لیے دعا فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت شہید فرقان اختر کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
================