ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

میلبرن میں شیڈول آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کا بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا، بہت دیر انتظار کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس میچ کو ورلڈ کپ کا بڑا اور اہم میچ قرار دیا جارہا تھا، میچ نہ ہونے کے فیصلے کے بعد شائقین مایوس ہوگئے۔

اس سے قبل آج افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا۔

آج کے دونوں میچ منسوخ ہونے کے بعد گروپ ون میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے 3،3 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

گروپ ون میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، آئرلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے۔

سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں 2،2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
بدھ کو بھی افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔