پاکستان اورایران کومسلم امہ کے اتحاد کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ25 اکتوبر 2022

پاکستان اورایران کومسلم امہ کے اتحاد کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری
دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اراکین کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ ریحانہ لغاری

ایران زراعت،تعلیم،صحت،ٹکنالوجی،تجارت،سیاحت اوردیگرشعبوں میں غیرمعمولی ترقی کررہا ہے۔ ریحانہ لغاری
کراچی25اکتوبر۔قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے ایران کے اراکین اسمبلی کے 8رکنی وفد سے رکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ کی سربراہی میں اپنے دفترمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورسمیت سندھ اسمبلی کی تاریخ،زراعت،تعلیم،صحت،سیاحت،تجارت اوردیگرشعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اراکین ایران اسمبلی کے رکن مہدی تغیانی،جعفرغدیری، اصغرسلیمی، حسین رئیسی، رمضانی، غلام عباس زبولی، سیکریٹری سندھ اسمبلی محمدفاروق، کونسل جنرل ایران حسن نورین اوردیگر شامل تھے۔ اس موقع پر قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ وہ خودمقدس مقامات کی زیارتوں کے حوالے سے ایران کادورہ کرچکی ہیں اورایران میں زرعی ٹکنالوجی سے بہت متاثرہوئی ہیں اورچاہتی ہیں کہ ایران والا زرعی نظام پاکستان میں آئے تاکہ اس سے زرعی پانی کی بچت اورپیداوارمیں اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب اوربارشوں نے پاکستان بالخصوص سندھ اوربلوچستان کو غیرمعمولی مالی نقصان پہنچایا ہے نتیجتاًکئی ہزارایکڑپرکھڑی مختلف تیارفصلیں اورمویشی مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اورخدشہ ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان کوغذائی قلت کا سامنا نا کرنا پڑجائے۔ انہوں نے بارشوں اورسیلاب کے بعدہونے والی تباہی میں ایران کی جانب سے بھیجی جانے والی مددپرایران کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ ایران پاکستان کو ناصرف پڑوسی ہے بالکہ برادرمسلم ملک ہے جوہرمصیبت میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہوتا ہے۔ دونوں ممالک کو مسلم امہ کے اتحادکے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے میں دونوں ملکوں کے اراکین اسمبلی کے وفودکاتبادلہ ہونا چاہیے تاکہ ایکدوسرے سے سیکھ سکیں۔ اس موقع پر ایرانی وفد نے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کا شکریہ اداکیا اوربتایا کہ ایران 7ملین ٹن سالانہ گندم پیداکررہا ہے جوکہ عنقریب خودکفیل ہوجائے گا،جبکہ ہماری اسمبلی 290اراکین پرمشتمل ہے جس میں سے 30نشستیں خواتین کی ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں اور یہ تعدادہرسال بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ
ایران 100ملین ٹن پیٹرول پیداکرتا ہے اور وہ یہ پیٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہے۔ جبکہ دیگرشعبوں معدنیات،سیاحت،میں بھی باہمی تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ حکومت ہاکستان اورحکومت ایران اپنے قومی بنکوں کوآپس میں جوڑیں اور مشترکہ بنکنگ سسٹم متعارف کروائیں تاکہ دونوں ملکوں کوفائدہ ہوسکے۔ اس موقع پرقائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اورسیکریٹری سندھ اسمبلی محمدفاروق نے مہمانوں کوسندھ کی ثقافت اجرک اورٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ بعدازاں اراکین ایران اسمبلی نے سندھ اسمبلی کی تاریخی عمارت کا بھی دورہ کیا۔ جبکہ نائب صدر ایوان صنعت وتجارت ایران رمضانی نے قائم مقام اسپیکرکوایران کاثقافتی تحفہ بھی پیش کیا۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1165۔۔۔ایس ایس اے