لاکھوں خواتین ٹھیکیداری نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہیں، ہم ان تمام ملازمت پیشہ خواتین کو ان کے جائز اور قانونی حقوق دلائیں گے


شہر میں صنعتی علاقوں میں روزانہ ہزاروں، لاکھوں خواتین اپنے معاش کے حصول کے لیے جاتی ہیں اور ٹھیکیداری نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہیں، ہم ان تمام ملازمت پیشہ خواتین کو ان کے جائز اور قانونی حقوق دلائیں گے،
===============

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ کراچی کی خواتین حکمرانوں سے باعزت ٹرانسپورٹ،امن و امان و تحفظ اور بنیادی مسائل کا حل مانگ رہی ہیں، بھاری بھاری مینڈیٹ لینے والی جماعتوں نے سب سے زیادہ استحصال خواتین کا ہی کیا اور ان کے حقوق غضب کئے ، حقوق کراچی تحریک پورے پاکستان کی تحریک ہے، کراچی کی مائیں بہنیں حق دو کراچی تحریک کو گلی گلی میں مزید تیز کریں، ہم اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے، سندھ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے،بلدیاتی انتخابات بھی کروائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو باغ جناح گراؤنڈ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عطیہ نثا ر،صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب، ناظمہ کراچی اسماء سفیر،نائب ناظمہ ثناء علیم، سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمد و دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اسکول کی ایک طالبہ مناحل نور نے کراچی کی کہانی کے موضوع پر پُر جوش تقریر کی، حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ شہر میں صنعتی علاقوں میں روزانہ ہزاروں، لاکھوں خواتین اپنے معاش کے حصول کے لیے جاتی ہیں اور ٹھیکیداری نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہیں، ہم ان تمام ملازمت پیشہ خواتین کو ان کے جائز اور قانونی حقوق دلائیں گے، عطیہ نثار نے کہا کہ اگر امانتیں اہل امانت کے پاس سپرد نہیں کی جائیں گی تو ملک میں خلاف آئین قانون ہی پاس ہوں گے اور عوام کے مسائل بھی حل نہیں ہو ں گے۔تمام حکومتی جماعتیں ٹرانس جینڈر بل پاس کروانے کے لیے ایک ہیں۔اگر معاشرے میں بگاڑ ہو گا تو اس کی ذمہ داری ہم سب پر ہوگی۔
https://e.jang.com.pk/detail/268845
====================