پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کیلے امدادی مہم میں ہیوسٹن نے ہر آول دستے کا کردار ادا کیا ہے شیلا جیکسن متاثرین سیلاب کی مدد کیلے ہیوسٹن کی پاکستانی کمیونٹی کا جذبہ قابل تحسین ہے قونصل جنرل ابرار ہاشمی

‎آئندہ چند ماہ میں مزید دو کنٹینرز پاکستان روانہ کردئے جائیں گے سعید شیخ
سیلاب متاثرین کیلے مزید امدادی سامان پاکستان بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا ،ڈاکٹر یعقوب شیخ

‎ الائنس فار ڈز آسٹر ریلف کے تحت ہیوسٹن سے امدادی اشیاء کے کنٹینرز کی پاکستان روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اسٹینٹ پولیس چیف ہیوسٹن یاسر بشیر ، مئیر ہیوسٹن کے نمائندے کرس اولسن ،بینا شخ اور دیگر کا خطاب
ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)

رکن کانگریس
‎شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلے ہیوسٹن نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے اور کانگریشنل پاکستان کاکس مزید امریکی امداد کی فراہمی کیلے کوششیں جاری رکھے گا
‎یہ بات انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کئلے الائنس فار ڈز آسٹر ریلف کے تحت ہیوسٹن سے امدادی اشیاء کے کنٹینرز کی پاکستان روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی

‎ڈھائی کڑوڑ روپے کے امدادی
‎سامان سے بھرے پہلے کنٹینر کی روانگی کے موقع پر ھیلپنگ ھینڈ تنظیم کے دفتر میں منعقدہ پر وقار تقریب میں رکن کانگریس شیلا جیکسن نے سرخُ فیتہ کاٹ کر کنٹینرز کی پاکستان روانگی کے آپریشن کا افتتاح کیا

‎اس موقع پر شیلا جیکسن نے سیلاب زدگان کیلے الائنس اور ھیلپنگ ھینڈ کی گراں قدر کوششوں پر کانگریس کی توصیفی سند بھی پیش کی جو کے الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ اور ھیلپنگ ھینڈ کے سعد انصاری نے وصول کی

‎تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے حوالے سے ہیوسٹن کی پاکستانی کمیونٹی کا جزنہ قابل تحسین ہے

‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے امدادی سامان کے کنٹینرز پاکستان بھیجنے کے آپریشن اور سیلاب کے متاثرین کیلے ہیوسٹن کالونی کے نام سے گھروں کی تعمیر کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا


‎ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو کنٹینرز پاکستان روانہ کردئے جائیں گے

‎تقریب سے اسٹینٹ پولیس چیف ہیوسٹن یاسر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلے قائم الائنس میں ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ بھی شامل جو کہ باعث افتخار ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یعقوب شیخ نے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلے الائنس کی طرف سے ایک ملین ڈالرز کی امدادی اشیاء بھیجنے کا حدف رکھا گیا ہے تقریب سے اور مئیر ہیوسٹن کے نمائندے کرس اولسن بینا شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا
========================