مریم اورنگزیب ۔۔۔۔سیاسی ورکرز کے لیے رول ماڈل شخصیت ۔۔۔۔۔۔اعلی اخلاقی اقدار کی پاسداری ، تحمل ،برداشت اور کمٹمنٹ مریم اورنگزیب سے سیکھی جا سکتی ہے ۔

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میں باوقار سیاست میں ایک بلند مقام حاصل کیا ہے اور وہ سیاسی ورکرز کے لیے ایک رول ماڈل شخصیت کی حیثیت رکھتی ہیں

پارٹی سیاست سے لے کر حکومتی ذمہ داریوں کی بجا آوری تک وہ ہر مرحلے اور محاذ پر کامیاب اور سرخرو نظر آتی ہے اور ان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے ، منفی مہم چلانے ، انہیں ذہنی دباؤ میں لانے اور

خوف زدہ کرنے کے لیے ہلڑ بازی کا مظاہرہ کرنے اور اشتعال دلانے والوں کو مسلسل اور ہر بار ملک اور بیرون ملک منہ کی کھانی پڑی اور مخالفین رسوا ہوئے جبکہ اللہ نے مریم اورنگزیب کے ہمت اور حوصلہ کو ہر موقع پر مزید بلند رکھا

اور وہ ثابت قدمی کے ساتھ قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔نوجوانوں کیلئے سبق ہے کہ کسی نے سیکھنا ہو کے اعلی اخلاقی اقدار کی پاسداری کیسے کی جاتی ہے

تو مریم اورنگزیب سے سیکھ سکتا ہے ۔اگر کسی نے دیکھنا ہو کہ سیاست میں تحمل و برداشت اور کمٹمنٹ کیسے نبھائیں جاتی ہے تو مریم اورنگزیب اس کی زندہ مثال ہیں ۔
واقعی مریم اورنگزیب ایک مضبوط اعصاب کے مالک آئرن لیڈی کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔
(Salik-Majeed-Karachi…..whatsapp—-92-300-9253034)

===========================