معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی انتقال کر گئے،ان کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
لیجنڈ اداکار عابد علی انتقال کے وقت 67 برس کے تھے، وہ گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ عابد علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند روز سے ان کی حالت تشویش ناک تھی۔