متاثرینِ سیلاب کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے رنگ آف پاکستان کے تحت انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر سے ریسلنگ مقابلے ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گے، مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرز حصہ لیں گے۔

ریسلنگ مقابلوں سے حاصل رقم کا بڑا حصہ متاثرینِ سیلاب پر خرچ کیا جائے گا، انٹرنیشنل ریسلرز آج اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ انٹرنیشنل ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے راجن پور کا دورہ بھی کریں گے، ریسلرز 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں رنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھی حصہ لیں گے۔