سلمان خان ضرورتمندوں کو ڈھونڈ کر کھانا دیا کرتے تھے، عائشہ جھلکا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے، انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں۔

اداکارہ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو سلمان خان کے ساتھ 1991 کی فلم قربان میں کام کرکے کیا تھا۔

عائشہ نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کا تجربہ نہایت شاندار رہا اور میں نے انہیں ایک بہترین انسان پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان نے 2007 میں ’Being Human‘ نامی فلاحی تنظیم بنائی لیکن وہ بہت پہلے سے ہی سماجی کام کر رہے ہیں۔

عائشہ نے کہا کہ فلم سیٹ پر جب بھی کھانا بچتا تو سلمان خان اس کو پارسل کرواتے اور کسی نہ کسی کو وہ کھانا دینے کے لیے ڈھونڈا کرتے۔

انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے سلمان اسی لیے پسند ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں، شوٹنگ ختم ہونے کے بعد گھر جانے سے پہلے میں انہیں بچا ہوا کھانا پیک کرتے ہوئے دیکھتی تھی، وہ کسی نہ کسی مانگنے والے کو ڈھونڈتے، اگرچہ رات دیر ہوچکی ہوتی تھی لیکن سلمان سڑک پر سوئے ہوئے کسی غریب کو بچا ہوا کھانا دے دیا کرتے تھے۔