صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ سے یوکے وفدکی ملاقات

صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ سے یوکے وفدکی ملاقات
پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کررہے ہیں
پنجاب میں اب تک22لاکھ71ہزارسے زائدافرادصحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں
پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ
لاہور30 ستمبر: سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ سے ان کے دفترمیں یوکے وفدنے ملاقات کی۔یوکے وفدمیں مس کلاراسترندھوج اور ثناء ضیاء شامل تھیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ اور یوکے وفدکے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔یوکے وفدنے ملاقات کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کی کاوشوں کو سراہا۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے ملاقات کے دوران یوکے وفدکوپنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔کسی بھی ملک کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہوتاہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کررہے ہیں۔پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں شفافیت کیلئے نوکریوں کو آن لائن کردیاگیاہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز کی ریکارڈبھرتیاں اور ترقیاں کی ہیں۔عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کی طرح آگاہی بھی دینااتناہی ضروری ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ابھی تک22لاکھ71ہزارسے زائدافرادصحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔پنجاب میں 23بڑے سرکاری ہسپتالوں پر پیش رفت جاری ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے پنجاب کے صحت نظام میں بہتری کیلئے یوکے کی جانب سے تعاون کو بے حد سراہا۔مس کلاراسترندھوج نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔مس کلاراسترندھوج نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔