صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ گنگارام ہسپتال لاہورمیں 600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک بنایاجارہاہےگنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گاپنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجائے گا۔وزیر صحت پنجابلاہور30 ستمبر: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،پراجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور سی اینڈڈبلیو کے افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کی ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹراعجازشیخ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوبریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پاکستان میں ہرسال سینکڑوں مائیں اور بچے دوران ڈلیوری اللہ کوپیارے ہوجاتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے 11 مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجائے گا۔پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھایاجارہاہے۔ پاکستان ماں اور بچے کے دوران ڈلیوری اموات کی شرح میں واضع کمی لانے کا سیگنیٹری ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ پنجاب کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک بنایاجارہاہے۔پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔