وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، منظور وسان، ناصر شاہ ، جام خان شورو، ضیاء عباس شاہ، مشیر رسول بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور صوبائی سیکریٹریز شریک

ٹکرز برائے نشر / 30 ستمبر 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت عالمی بینک کے ساتھ ہفتہ وار جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، منظور وسان، ناصر شاہ ، جام خان شورو، ضیاء عباس شاہ، مشیر رسول بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور صوبائی سیکریٹریز شریک

عالمی بینک کے پروگرام لیڈر عبدالرزاق خالد، سینئر ڈزاسٹر رسک مینجمنٹ اسپشلسٹ ایلف ایہان، بلال خالد، کامران اکبر، یونزئی لیگ اور فرح یامین شریک

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسین اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد سے وڈیو لنک پر شریک ہوئے، ترجمان

اجلاس میں ورلڈ بینک کے مختلف جاری منصوبوں سے 1.82 ارب ڈالر کی فلڈ ایمرجنسی کیلئے منتقلی پر تبادلہ خیال

گزشتہ اجلاس میں 1.82 ارب ڈالر کے فنڈز کی نشاندہی کی گئی تھی، ترجمان

آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ورلڈ بینک کے ایس آر پی 22 ملین ڈالر سے ایک لاکھ خیمہ، تین لاکھ مچھردانیاں، 25 کرینز، ڈی واٹرنگ پمپنگ کیلئے ہیوی مشینری اور کشتیاں خریدی جائیں گی،

کلک منصوبے سے 27 ملین ڈالر مختص کئے جارہے ہیں، بریفنگ

تاحال فنڈز کی منظوری کا عمل جاری ہے، بریفنگ

ایس آئی اے پی ای پی SIAPEP سے 8.3 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، بریفنگ

یہ فنڈز کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت میں مدد دینے کیلئے استعمال ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں نکاسی کے نظام کو بہتر کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

واٹر اینڈ سیوریج KWSSIP-I سے 25 ملین ڈالر سیلاب سے بچاؤ، نکاسی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے کراچی میں لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

500 ملین ڈالر گھروں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

گھروں کی تعمیر پانی کے نکلنے کے بعد شروع کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ