پاکستان میں موجود غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو ملک بدر کیا جائے-شجاعت برنی کی پریس کانفرن

پاکستان میں موجود غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو ملک بدر کیا جائے-شجاعت برنی کی پریس کانفرنس
کراچی رپورٹ( نور احمد عباسی)

معروف سماجی رہنما صدر شفاف ویلفئیر ٹرسٹ جناب شجاعت برنی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بنگالی،افغانی،بھارتی و دیگر غیر ملکی جنکی کوئی شناخت نہی ہے انکی وجہ سے راہزنی،بد امنی اور ملک دشمن عناصر سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں جنکی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ کراچی شہر کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ان افراد کو ملک بدر کیا جائے انکے خلاف کوئی اواز نہی اٹھا رہا ہے میرا مقصد کسی سے ذاتی اختلاف نہی بلکہ ملک وقوم کی سلامتی کے حوالے سے بات کر رہا ہوں کے ایم سی کے نام پر افغانی کچرا اٹھا رہے ہیں کس قانون کے تحت ہماری تنخواہوں کے ٹیکس کہاں جارہے ہیں انکے جعالی شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں جبکہ مقامی افراد کو مختلف دستاویزات کے بہانے بار بار أفس کے چکر دلواتے ہیں جسکی پشت پناہی نادرا أفس کے اعلی افسران کر رہے ہیں میرا مطالبہ ہے کی پاکستان بھر میں جو بھی شناختی کارڈ بنے ہیں انکو ختم کرکے از سر نو مکمل تفتیش چھان بین کے بعد نئے این أیی سی جاری کئیے جائیں اس طریقہ کار سے میرے پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا تو ہوگا مگر اس عمل سے ملک دشمن عناصر یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے یا پھر قانون کی گرفت میں أجائیں گے اور نادرا کے ادارے کو فوج کی تحویل یہ کاروائی کروائی جائے یہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے جب ہماری فوج بارش،سیلاب،ناگہانی أفات میں ہر مشکل دور میں کھڑی ہوسکتی ہےتو یہ ذمہ داری بھی احسن طریقے سے انجام دینگی کیوں کہ سب سے پہلے پاکستان